Archive

حرا خان کا کاسٹنگ فراڈ کا شکار ہونے سے بال بال بچ جانے کا انکشاف

لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم ہدایتکار نے کاسٹنگ کے نام پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حرا خان نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی اداکارہ سے ایک ہدایتکار کا نمبر لے کر ان سے رابطہ کیا تھا۔ ہدایتکار نے انہیں آڈیشن کے لیے بلایا لیکن انہوں نے آڈیشن کے وقت اور جگہ کے حوالے سے بہت ہی مشکوک مطالبے کیے۔

حرا خان کے مطابق ہدایتکار نے انہیں رات 11 بجے آڈیشن کے لیے آنے کو کہا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ مختصر لباس پہن کر آئیں۔ حرا خان نے اس غیر معمولی درخواست پر فوراً شک کیا اور اسے مسترد کردیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس ہدایتکار کی بات سن کر فوراً سمجھ گئی کہ یہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے اس سے انکار کر دیا اور اس کے بعد اس ہدایتکار سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button