وانا: دہشتگردانہ حملے میں 6 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

وانا: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 6 پولیس اہلکاروں اور 7 شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی پولیس وینز کو نشانہ بنایا جس میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب، گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ پر بھی حملہ کیا گیا۔ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا، مزید کہا گیا کہ صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دو پولیس وینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار ویکسینیشن مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔

وانا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حماد محمود نے ڈان کو تصدیق کی کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاور میں خودکش جیکٹ کا واقعہ

پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں نے ایکسائز پولیس کی چیک پوسٹ پر خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تعاون کریں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button