پاکستان میں موسمیاتی نظام کو جدید بنانے کیلئے بڑی پیشرفت

پاکستان میں موسمیاتی نظام کو جدید بنانے کیلئے بڑی پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جدید موسمیاتی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں 5 جدید سرویلنس ریڈار اور 300 آٹومیٹک ویدر سٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ یہ جدید آلات موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش گوئی اور قدرتی آفات جیسے کہ سیلاب، طوفان اور خشک سالی سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آلات موسمیاتی ڈیٹا کو زیادہ درست اور بروقت جمع کرنے میں مدد کریں گے جس سے حکومتی ادارے اور عام شہری موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بروقت آگاہ ہو سکیں گے۔

آٹومیٹک ویدر سٹیشنز موسمیاتی ڈیٹا کو مسلسل جمع کرتے رہتے ہیں اور اسے مرکزی سرور پر بھیجتے ہیں۔ اس ڈیٹا کی مدد سے محکمہ موسمیات موسم کی درست پیش گوئی کر سکتا ہے اور حکومتی اداروں کو بروقت الرٹ جاری کر سکتا ہے۔

یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی مالی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر تقریباً 14 ارب روپے پاکستانی اور 50 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔

یہ منصوبہ اگلے تین سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button