حمائمہ ملک کا عمران ہاشمی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ وائرل

حمائمہ ملک کا عمران ہاشمی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ وائرل

کراچی : پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے بارے میں کیا گیا ایک دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جب حمائمہ سے پوچھا گیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو وہ کیا کریں گی تو انہوں نے ایک ایسا جواب دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی صحافی شہریار فریدون نے حمائمہ اور ان کے بھائی فیروز خان کا ایک آن لائن انٹرویو کیا تھا۔ اس دوران جب صحافی نے حمائمہ سے عمران ہاشمی کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے دو فرضی آپشنز پیش کیے۔ پہلا آپشن یہ تھا کہ عمران ہاشمی کو برقع پہنا کر ائیرپورٹ سے لایا جائے تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں اور دوسرا آپشن یہ تھا کہ تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہا جائے۔

حمائمہ نے ان دونوں آپشنز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو تمام لڑکیوں کو بتا دیں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں تاکہ وہ ائیرپورٹ جا کر ان سے مل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران ہاشمی کو اپنی مقبولیت بہت پسند ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے گرد جمع ہوں۔

حمائمہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی موقع ملا تو وہ عمران ہاشمی سے پوچھیں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014 میں فلم "راجہ نٹور لال” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button