کھیل

اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

نیویارک : اٹلی کے نوجوان اور امید افزا ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ایک دلچسپ میچ میں سنر نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سنر نے فرٹز کو 6-3, 6-4, 7-5 کے اسکور سے شکست دی۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا جو تقریباً دو گھنٹے پندرہ منٹ تک جاری رہا۔ اس فتح کے ساتھ سنر نے اپنے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے رواں سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

دوسری جانب، خواتین کا سنگلز ٹائٹل بیلاروس کی ارینا سبالانکا نے جیتا۔ سبالانکا نے بھی اس سال آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا، انہوں نے بھی ایک سال میں دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button