کینیا: چندروز میں سکول میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ، 17 طلبا جاں بحق

کینیا: چندروز میں سکول میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ، 17 طلبا جاں بحق

کینیا : کینیا میں سکولوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز کے اندر ہی ملک کے مختلف علاقوں میں واقع سکولوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس سے انسانی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ سکول میں آگ لگنے سے 17 سے زائد طلبا جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور واقع سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ سکولHillside Endarasha Academyمیں پیش آیا تھا۔ اس کے علاوہ ہفتے کے روز ازیولو کاؤنٹی کے ایک گرلز اسکول میں بھی آگ لگی تھی جس میں متعدد طالبات زخمی ہو گئیں تھیں۔

اب تازہ ترین واقعہ میں کینیا کی مرکزی کاؤنٹی میرو میں واقع نجیا بوائز اسکول کی ہاسٹل میں آگ لگنے سے تقریباً 150 طلبا کی رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ تمام طلبا اس وقت ہاسٹل سے باہر تھے۔

یونان میں ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار

سکولوں میں آگ لگنے کے ان مسلسل واقعات پر کینیا کے صدر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ان واقعات کی تفتیش کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ صدر نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ابھی تک ان واقعات کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی ایک ممکنہ وجہ برقیاتی خرابی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات طلباء خود بھی شرارت میں آگ لگا دیتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button