ایشین چمپئنزٹرافی: پاکستان اور ملائشیا کا میچ 2-2 سے برابر

ایشین چمپئنزٹرافی: پاکستان اور ملائشیا کا میچ 2-2 سے برابر

ہولین بیور: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا جس کا نتیجہ 2-2 سے برابر رہا۔

پاکستان نے میچ کا آغاز زبردست کیا اور 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری کو مزید مستحکم کردیا۔

تاہم ملائیشیا نے ہار ماننے سے انکار کردیا اور مسلسل دباؤ ڈالنے کے بعد 38ویں منٹ میں فیصل ساری نے پینالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کی برتری کو کم کردیا۔ اس کے بعد 56ویں منٹ میں ایمان نے ایک اور پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میچ کو 2-2 سے برابر کردیا۔

پاکستان کے کپتان عماد بٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 9 ستمبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button