صنم ماروی کا تیسری شادی کا انکشاف

صنم ماروی کا تیسری شادی کا انکشاف

لاہور : معروف گلوکارہ صنم ماروی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

صنم ماروی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بات کی۔

صنم ماروی نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور ان کے تینوں بیٹے اب ان کے سابق شوہر کے ساتھ لاہور میں رہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی دوسری شادی ان کی وجہ سے ہی ٹوٹی تھی کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کی بہت کوشش کی اور تشدد بھی برداشت کیا لیکن آخر کار انہیں طلاق لینی پڑی۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کا شوہر ان کے لیے بہت مددگار رہا تھا اور انہیں گلوکاری کے میدان میں کامیاب بنانے میں ان کا اہم کردار تھا۔

صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی تیسری شادی کروائی ہے اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button