انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہونے کاانکشاف
انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہونے کاانکشاف
لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک لوگوں کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے یہ کارروائی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر یہ آپریشن کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، یہ نیٹ ورک جعلی دستاویزات بنا کر لوگوں کو مختلف ممالک میں بھیجتا تھا۔ ان کے پاس ایک پرنٹنگ پریس بھی تھا جہاں مختلف ممالک کی جعلی پاسپورٹ اور ویزے بنائے جاتے تھے۔
سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی طالب علم سے مبینہ زیادتی
تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ نیٹ ورک مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد کو بھی مدد فراہم کرتا تھا۔ اس نیٹ ورک کا بھارتی اور افغانی ڈنکی گروہوں سے بھی تعلق تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیابی پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف یہ کارروائی ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔