جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ، قبائلی مشر کا بیٹا جاں بحق، متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ، قبائلی مشر کا بیٹا جاں بحق، متعدد زخمی

وانا : خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایک گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں قبائلی مشر ملک جمیل وزیر کا بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ خود ملک جمیل وزیر سمیت تین دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ وانا بازار کے قریب کڑیکوٹ کے علاقے میں ہوا جب ملک جمیل وزیر اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا۔

دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ملک جمیل وزیر کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمیوں کی طبی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button