اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا کا سیریز میں کلین سوئپ

اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا کا سیریز میں کلین سوئپ

ایڈنبرا : آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پر کلین سوئپ کرلیا ہے۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا معمولی سا ہدف آسٹریلیا کے سامنے رکھا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولن نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 150 کے قریب پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جارج مُنسے بھی ٹیم کے لیے اہم بلے باز رہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں مون سون کی تباہی: 28 افراد ہلاک

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 3، آرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کا دیا ہوا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیمرون گرین نے 62 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکاٹ لینڈ کے حملے کو بکھیر دیا۔ کپتان مچل مارش نے بھی 31 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو سیریز میں 3-0 سے شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں