حبا بخاری کس اداکار کیساتھ اچھی لگتی ہیں؟، مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

حبا بخاری کس اداکار کیساتھ اچھی لگتی ہیں؟، مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حبا بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں مداح کے ایک دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران ایک مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔ اداکارہ نے اس سوال پر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اداکاری ایک آرٹ ہے اور ہر فنکار کو مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔

تاہم حبا بخاری نے یہ بھی کہا کہ وہ سب سے زیادہ اپنے شوہر آرز احمد کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔”

حبا بخاری اور آرز احمد دونوں ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے یہ انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button