اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کے ایک کیس کی تصدیق

اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کے ایک کیس کی تصدیق

اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جو کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کا ایک واضح اشارہ ہے۔

اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ایک 8 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت اور راولپنڈی سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کے 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بلوچستان میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے جہاں 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا آغاز فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم کے تحت ملک کے 115 اضلاع میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام شہریوں کو تعاون کرنا ہوگا۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button