نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گی۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا جو کہ اگست میں ختم ہو جائے گا۔ نیپرا نے بتایا کہ ستمبر کے بل میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری بھی دی ہے۔ یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا، اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button