کینیڈا میں پاکستانی نوجوان نیویارک میں حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار

کینیڈا میں پاکستانی نوجوان نیویارک میں حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو نیویارک میں ایک یہودی مرکز پر حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی اور کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زیب خان نے نیویارک میں یہودیوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا تھا اور اس مقصد کے لیے اس نے سوشل میڈیا پر داعش کے حق میں پوسٹس کی تھیں۔

امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے دعویٰ کیا کہ شاہزیب خان نے 7 ستمبر کو نیویارک میں یہودیوں کے ایک بڑے گروہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اس کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

اٹارنی جنرل دعویٰ کیا کہ شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو یہ 11 ستمبر کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوتا۔

شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد پار کرنے کے لیے تین گاڑیاں بدلی تھیں، لیکن امریکی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر واقع اورمز ٹاؤن میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button