لائف سٹائل

امریکی گلو کارہ سیلینا گومز ارب پتی کی صف میں شامل

امریکی گلو کارہ سیلینا گومز ارب پتی کی صف میں شامل

نیویارک: مشہور امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنے کیرئیر میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بلوم برگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز اب امریکہ کے نوجوان اور خود ساختہ ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔

32 سالہ سیلینا گومز نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ اور گلوکارہ ہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 1.3 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز کی دولت کا ایک بڑا حصہ ان کی اداکاری، گلوکاری اور مختلف برانڈز کے ساتھ پارٹنرشپس سے آیا ہے۔ تاہم ان کی اصل کامیابی کا راز ان کا پانچ سال پرانا میک اپ برانڈ ’ریئر بیوٹی‘ ہے۔ یہ برانڈ نوجوانوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں بے حد مقبول ہے۔

میک اپ کے علاوہ سیلینا گومز نے ذہنی صحت سے متعلق کمپنی ’ونڈر مائنڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

واضح رہے کہ سیلینا گومز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button