اداکارہ منشا پاشا کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ منشا پاشا کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: معروف اداکارہ منشا پاشا کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں جن پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے خوب تعریفیں کیں۔

منشا پاشا نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل پر کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے مداحوں کے علاوہ شوبز کی دیگر شخصیات بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ ژالے سرحدی، صرحا اصغر اور صحافی فیفی ہارون سمیت متعدد شوبز ستاروں نے منشا پاشا کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں خوبرو اور پرکشش قرار دیا۔ صرحا اصغر نے منشا پاشا کو ’رانی‘ کہہ کر خطاب کیا جبکہ ژالے سرحدی نے ان کی خوبصورتی پر آگ کا ایموجی استعمال کیا۔

تاہم، جہاں زیادہ تر لوگ منشا پاشا کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ مداحوں نے ان کے انداز کو بولڈ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

واضح رہے کہ منشا پاشا سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کی یہ تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہیں اور انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button