واٹس ایپ کا نیا فیچر: آزمائش شروع کر دی گئی

واٹس ایپ کا نیا فیچر: آزمائش شروع کر دی گئی

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے مقبول انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق، اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اب یہ جان سکیں گے کہ کون ان کا اسٹیٹس دیکھ رہا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب کوئی صارف اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو وہ اپنی ویوور لسٹ میں دیکھ سکے گا کہ کون لوگ اس کا اسٹیٹس دیکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر کسی ویور نے بھی اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا تو اس کی تصویر کے گرد ایک ہرا رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 9 سال قید

اس نئے فیچر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ صارفین کو اب اسٹیٹس سیکشن میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ صرف اپنی ویوور لسٹ میں جا کر دیکھ سکیں گے کہ کون لوگ ان کا اسٹیٹس دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے کیا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا ہے۔ تاہم امید ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button