اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے کروائے گئے مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کل 9 ڈیزائنرز کے جانب سے بھیجے گئے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور ان ڈیزائنرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے۔ اب ان ڈیزائنز کو غیر ملکی ڈیزائنرز کو بھیجا جائے گا اور ان کی رائے کے بعد نوٹوں کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈیزائنرز ان ڈیزائنز کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر حتمی ڈیزائن تیار کرنے میں آزاد ہوں گے۔ ماہرین شارٹ لسٹ ہونے والے ڈیزائن کو رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

اسٹیٹ بینک نے جن ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں 20 روپے، 50 روپے، 100 روپے اور ہزار روپے کے نوٹ کا ایک ایک ڈیزائن جبکہ 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے دو دو ڈیزائن شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button