ایپل کا آئی او ایس 18: نئی ٹیکنالوجی، پرانے فونز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ نہیں

ایپل کا آئی او ایس 18: نئی ٹیکنالوجی، پرانے فونز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ نہیں

ایپل کا آئی او ایس 18: نئی ٹیکنالوجی، پرانے فونز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ نہیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ ایپل نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا آپریٹنگ سسٹم، آئی او ایس 18، متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا سسٹم 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس میں متعدد نئے فیچرز، خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ایپل نے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایک نئی اے آئی ماڈل، ایپل انٹیلی جنس، شامل کیا ہے جو صارفین کو بہت سے نئے تجربات فراہم کرے گا۔ تاہم یہ نئی ٹیکنالوجی صرف جدید آئی فونز تک محدود رہے گی۔

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی فون ایکس ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13، 14 اور 15 سیریز کے فونز کو آئی او ایس 18 پر اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم آئی فون ایکس (یا 10) اور اس سے پہلے کے ماڈلز کے لیے کوئی اپ ڈیٹ دستیاب نہیں ہوگا۔

ایپل کا یہ فیصلہ کافی حد تک متوقع تھا کیونکہ کمپنی ہر سال پرانے آئی فونز کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ کو ختم کر دیتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم میں نئی ہارڈویئر کی خصوصیات کا استعمال کیا جاتا ہے جو پرانے آئی فونز میں موجود نہیں ہوتیں۔

اگر آپ آئی فون ایکس یا اس سے پہلے کا ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو آپ کا فون اب بھی کام کرتا رہے گا، لیکن آپ نئے آئی او ایس فیچرز سے محروم رہ جائیں گے۔ اس سے آپ کے فون کو ہیکنگ اور میل وئیر کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے کیونکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس میں بگز کو بھی ٹھیک کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں