سوات میں 5 شد ت کے زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات میں 5 شد ت کے زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات: سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ زیر زمین 104 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ کے بعد لوگوں کو ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments