دبئی ویزا کی آن لائن تصدیق اب ممکن

دبئی ویزا کی آن لائن تصدیق اب ممکن

دبئی ویزا کی آن لائن تصدیق اب ممکن

دبئی: دنیا کا ایک معروف سیاحتی مقام، اپنی شاندار عمارتوں، دلکش ساحلوں اور رنگارنگ ثقافت کی وجہ سے سالانہ لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا یہ خوبصورت شہر 2031 تک سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے حکام نے ویزا کی آن لائن درخواست کی تصدیق سے متعلق بتا دیا۔

ویزا درستگی کی تصدیق کیلئے آپ اس کی حیثیت آن لائن بھی چیک کرسکتے ہیں۔ دبئی کیلئے ایئر پورٹ جانے سے قبل ویزا کی ’آن لائن تصدیق‘ کا طریقہ جان لیں۔

ویزا کی آن لائن تصدیق کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ اگر آپ نے بھی دبئی کا سفر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو اس آسان گائیڈ سے آپ اپنے ویزا کی حیثیت خود ہی چیک کرسکتے ہیں۔

ویزا کی آن لائن تصدیق کا طریقہ:

1. سب سے پہلے آپ کو General Directorate of Residency and Foreigners Affairs ( GDRFA) کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
2.ہوم پیج پر آپ کوویزا اسٹیٹس کا آپشن ملے گا۔ اس پر کلک کریں۔
3. ایک نیا پیج کھلے گا جہاں آپ کو مختلف آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ اپنا فائل نمبر استعمال کرکے اپنی درخواست تلاش کرسکتے ہیں۔
4. اپنا نام، تاریخ پیدائش اور فائل نمبر صحیح طریقے سے پُر کریں۔
5. سب کچھ پُر کرنے کے بعد ’تلاش‘ کے بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ آسانی سے اپنے ویزا کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی مشکل پیش آتی ہے تو آپ ویب سائٹ پر موجود ہدایات کو پڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کا ویزا جعلی ہے تو آپ اس طریقے سے اس کی تصدیق نہیں کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں