اگر میں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والا حملہ ممکن نہ ہوتا، ٹرمپ

اگر میں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والا حملہ ممکن نہ ہوتا، ٹرمپ

اگر میں صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والا حملہ ممکن نہ ہوتا، ٹرمپ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آج صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والا حملہ ممکن نہ ہوتا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دور صدارت کی خارجہ پالیسی کے چند اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر آج صدر ہوتا تو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والا حملہ ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان کی پیچیدہ صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، کیونکہ ان کی انتظامیہ کی حکمت عملیوں کے تحت ایران کی اقتصادی حالت اس قدر کمزور ہو چکی تھی کہ وہ حماس اور حزب اللہ جیسے گروہوں کی مالی مدد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری صدارت کے دوران اسلامی دہشت گردی کی بہت کم مثالیں سامنے آئیں اور اس کی بنیادی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی جس کا نفاذ ہمارے دور میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس وقت امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، جو 5 نومبر کو منعقد ہوں گے اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی امیدواری کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کملا ہیریس میدان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں