پنجاب ہائی وے پولیس میں سخت اقدام: اہلکاروں کو لفٹ لینے پر پابندی
پنجاب ہائی وے پولیس میں سخت اقدام: اہلکاروں کو لفٹ لینے پر پابندی
لاہور: پنجاب ہائی وے پولیس نے ڈیوٹی کے دوران اپنے اہلکاروں کو گاڑیوں میں لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پیٹرولنگ ہیڈکوارٹر سے جاری ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری یا دوسری گاڑی سے لفٹ نہیں لے گا۔
کوٹری میں مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے پولیس کی پروفیشنل امیج کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اہلکار اس حکم کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments