الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہےکہ بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔
Load/Hide Comments