Archive

فرانس: بیوی کو نشہ آور دوائیں پلا کر جنسی زیادتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

فرانس: بیوی کو نشہ آور دوائیں پلا کر جنسی زیادتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

پیرس: فرانسیسی خاتون نے اپنے شوہر پر نشہ آور دوائیں پلا کر مردوں سے زیادتی کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، ملزم پیلی کیوٹ نامی شخص نے تقریباً 10 سال تک اپنی اہلیہ کو رات کے کھانے میں نشہ آور ادویات ملا کر بے حس کردیا اور پھر سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف مردوں کو گھر بلایا اور ان سے اپنی اہلیہ کی زیادتی کروائی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اسے اس بات کا کچھ عرصہ تک اندازہ بھی نہ تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اسے اس وقت پتہ چلا جب پولیس نے اس کے شوہر کو ایک شاپنگ سینٹر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس کے فون اور لیپ ٹاپ کو ضبط کرلیا۔

پولیس کو ملزم کے لیپ ٹاپ سے اس کی اہلیہ کی زیادتی کی ویڈیوز ملیں جن کے بعد خاتون کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ 72 مردوں نے 92 مرتبہ جنسی زیادتی کی اور یہ سلسلہ 2011 سے شروع ہوکر تقریباً 10 سال تک جاری رہا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر یقین نہیں کر سکتی کہ میرے شوہر نے میرے ساتھ ایسا کیسے کیا۔ میں نے اس پر ہمیشہ اعتماد کیا اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسا کچھ کرے گا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے تاکہ دنیا جان سکے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button