علاقائی

حیدرآباد: بغیر لائسنس بجلی بنانے پر ٹیکسٹائل مل کا مالک گرفتار

حیدرآباد: بغیر لائسنس بجلی بنانے پر ٹیکسٹائل مل کا مالک گرفتار

حیدرآباد : ایف آئی اے نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایک ٹیکسٹائل مل میں بغیر لائسنس بجلی بنانے پر فیکٹری کا مالک گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے فیکٹری مالک گوہر اللہ اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 5 روز کے پولیس ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گوہر اللہ 2014 سے اپنی ٹیکسٹائل مل میں غیر قانونی طور پر بجلی پیدا کر رہے تھے۔ انہوں نے فیکٹری میں 3.6 میگاواٹ بجلی بنانے کا ایک پلانٹ نصب کیا ہوا تھا جو گیس پر چل رہا تھا۔ اس پلانٹ کے لیے نہ تو کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) لیا گیا تھا اور نہ ہی بجلی پیدا کرنے کا لائسنس حاصل کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق اس غیر قانونی عمل سے حکومت کو تقریباً 67 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے مزید تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button