خودکشی کیلئے کودنے والی لڑکی راہگیر پر جاگری، دونوں ہلاک
خودکشی کیلئے کودنے والی لڑکی راہگیر پر جاگری، دونوں ہلاک
ٹوکیو: جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافے کی خبر نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کی کوشش میں ایک بلند عمارت سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ خود تو جاں بحق ہوگئی اور ساتھ ہی ایک 32 سالہ خاتون بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
یہ واقعہ دارالحکومت ٹوکیو کے ایک مصروف ترین علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگائی اور وہ سیدھی سڑک پر گزرنے والی ایک خاتون پر جا گری۔
اداکارہ ثمن انصاری کااپنی شادی کے دلچسپ واقعے کا انکشاف
دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
جاپان میں خودکشی کی شرح خاص طور پر نوجوانوں میں بہت زیادہ ہے۔
گزشتہ سال ملک میں 513 بچوں نے خودکشی کی تھی جو کہ جی-7 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
حیران کن طور پر جاپان میں ہر سال اسکول کھلنے کے پہلے دن، یعنی یکم ستمبر کو خودکشی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔