اسرائیلی فوج کا روٹی کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ، 8 شہید

اسرائیلی فوج کا روٹی کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ، 8 شہید

اسرائیلی فوج کا روٹی کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ، 8 شہید

تل ابیب: اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رک سکی، روٹی کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کو ایک نئے اور افسوسناک حملے کا نشانہ بنا کر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جبالیہ کے امدادی مرکز پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں صرف اسی واقعے میں 8 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں اور گزشتہ روز اس حملے کے بعد مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صہیونی فورسز کارروائیوں میں مزید 16 فلسطینیوں شہید

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں انہوں نے صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

گزشتہ روز کے واقعات کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے دوران اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں