Archive

شہری نے انٹرن شپ ادھوری چھوڑی کراپنی AI کمپنی کھڑی کر لی

شہری نے انٹرن شپ ادھوری چھوڑی کراپنی AI کمپنی کھڑی کر لی

بنگلور: بھارت کے IT شہر بنگلورو سے ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک انٹرن نے اپنی انٹرنشپ ادھوری چھوڑ کر اپنی ایک AI کمپنی شروع کر دی ہے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے۔

ایک ٹیک فرم فلیکسپل کے سی ای او کارتک سریدھرن نے اس واقعے کا ذکر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔ انہوں نے اپنے اور انٹرن کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں انٹرن نے اپنی غیر موجودگی کی وجہ ایک انویسٹر سے ملاقات بتائی۔ بعد میں انٹرن نے انہیں بتایا کہ اس نے اپنی نئی AI کمپنی کے لیے فنڈنگ حاصل کر لی ہے اور اب اسے انٹرنشپ کی ضرورت نہیں ہے۔

ورون دھون کو بچپن میں پروپوزکیا تھا ، شردھا کپورکا انکشاف

سریدھرن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا صرف بنگلور میں ہی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو کافی پسند کیا گیا اور لوگوں نے اس پر مختلف ردعمل دیے۔ کچھ لوگوں نے انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں کو سراہا اور اسے فنڈنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ جبکہ دوسروں نے اس کے بغیر اطلاع دیے ملازمت چھوڑنے پر تنقید کی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button