موٹر سائیکل سے گرنے والی لڑکی کو گاڑی نے کچل ڈالا
موٹر سائیکل سے گرنے والی لڑکی کو گاڑی نے کچل ڈالا
حجرہ شاہ مقیم: موٹر سائیکل سے گرنے والی لڑکی تیز رفتار گاڑی تلے کچلے جانے سے جاں بحق ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گائوں رائے پور کے رہائشی محمد یعقوب کے ہمراہ اسکی اٹھارہ سالہ بیٹی موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ پل جوڑیاں کے قریب جمپ لگنے سے سڑک کر گر پڑی جسے پیچھے سے آتی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے بری طرح کچل ڈالا ۔
این این آئی کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی دم توڑ گئی ،ریسکیو ٹیم نے لاش اسپتال منتقل کر دی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments