امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے قتل
لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں ایک اور خونریز واقعہ پیش آیا ہے جبکہ شہر میں قتل و غارت کی وارداتوں میں اضافے نے ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی محمد جاوید بٹ نامزد شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
واقعہ گزشتہ روز تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب محمد جاوید بٹ اپنی اہلیہ ثمینہ اور پوتی پوتوں کو اسکول سے لینے جا رہے تھے۔
اسلام آباد میں ڈکیتی کا واقعہ، کروڑوں روپے کی لوٹ مار
اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد جاوید بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد ایف سی کالونی کی طرف فرار ہوگئے اور پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے اچھرہ کی طرف سے آئے ہوئے افراد کی نشاندہی کی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔