لائف سٹائل

کنگنا رناوت نے شادی نہ ہونے کی وجہ بتادی!

کنگنا رناوت نے شادی نہ ہونے کی وجہ بتادی!

ممبئی: بالیوڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ اتنا بدنام کیا گیا ہے کہ شادی نہیں ہو پارہی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں بہت سے عدالتی مقدمات ہیں جس کی وجہ سے ان کے رشتے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایک واقعہ بھی بیان کیا کہ ایک بار ان کے سسرال والے ان سے ملنے آئے تھے لیکن عدالتی حکم نامہ آجانے کی وجہ سے وہ واپس چلے گئے تھے۔

کنگنا نے مزید کہا کہ انہیں بچے چاہیے ہیں اور وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں لگتا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سائیڈ ایفیکٹ ہے۔

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کی بولڈ تصاویر پر تنقید

کنگنا رناوت ایک بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ہیں۔ انہوں نے بالیوڈ میں کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں اور انہیں بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے بھارتی عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہو پارہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button