پنجاب بورڈز: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بدھ کوہوگا
پنجاب بورڈز: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بدھ کوہوگا
لاہور : پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ 4 ستمبر کو کریں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس حوالے سے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان منگل شام 4 بجے کیا جائے گا جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments