فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے: رؤف حسن
فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے: رؤف حسن
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔
وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان موجود کشیدگی کم ہوگی اور فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت ملک کے مفاد میں ہے اور اس سے ملک میں سیاسی استحکام قائم ہو سکتا ہے۔
رؤف حسن نے مزید کہا کہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں کام کریں تو ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments