چمن میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا: دو افراد زخمی
چمن میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا: دو افراد زخمی
کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکا شہر کے اہم علاقے چمن پھاٹک پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں زخمی راہگیر تھے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد جنم واصل، 14 جوان شہید
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے موجود افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش و تلاشی کا عمل جاری ہے۔
Load/Hide Comments