بین الاقوامی

روسی ہیلی کاپٹر 22 افراد کے لے جاتےہوئے لاپتہ، تلاش کا کام جاری

روسی ہیلی کاپٹر 22 افراد کے لے جاتےہوئے لاپتہ، تلاش کا کام جاری

ماسکو : مشرقی روس میں ایک دلخراش حادثے میں 22 افراد سوار ایک روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایم آئی ایٹ ماڈل کا یہ ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں اڑان بھرنے کے فوراً بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر میں تین عملہ اراکین اور 19 مسافر سوار تھے۔ حکام نے فوری طور پر کریمنل کیس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔

خراب موسم اور شدید دھند امدادی کارروائی میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود 40 سے زائد امدادی اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم دن رات ایک کرکے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہے۔

ابھی تک حادثے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ خراب موسم، تکنیکی خرابی یا کسی اور غیر متوقع واقعہ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button