Archive

پشاور ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا کیس تصدیق، خیبر پختونخوا میں مجموعی کیسز 3 ہوگئی

پشاور ائیرپورٹ پر منکی پاکس کا کیس تصدیق، خیبر پختونخوا میں مجموعی کیسز 3 ہوگئی

پشاور:پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منکی پاکس کے دو مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد ایک کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ روز ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیت کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں مسافروں کے نمونے پشاور ریفرنس پبلک لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجے گئے تھے جن میں سے ایک کیس مثبت آیا ہے۔ مثبت آنے والا کیس پشاور کا رہائشی ہے اور اس کی سفر کی تاریخ خلیجی ممالک کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد اب تین ہو چکی ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام کو اس وائرس سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی بنائی ہوئی ہے اور تمام ائیرپورٹس پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ تعینات ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button