یوکرینی فوج کی روس کے علاقے پر شیلنگ، حملے میں 5 ہلاک

یوکرینی فوج کی روس کے علاقے پر شیلنگ، حملے میں 5 ہلاک

یوکرینی فوج کی روس کے علاقے پر شیلنگ، حملے میں 5 ہلاک

یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے علاقے بلگورود پر کی جانے والی شیلنگ نے ایک بار پھر خطے کی سلامتی کی صورتحال کو بگاڑ دیا ہے، جہاں تازہ ترین حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، اس حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا، جس میں ایک خاتون اور 4 مردوں ہلاک ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 6 بچوں کے شامل ہونے کی خبر سے متاثرہ خاندانوں میں مزید اضطراب بڑھ گیا ہے، کیونکہ 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حملے کے نتیجے میں دو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی چھتوں میں بھاری نقصان پہنچا، اور کھڑکیوں کے شیشے بکھر گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکے میں 9 گاڑیوںکو نقصان پہنچا جبکہ ایک اور قصبے پر اس نوعیت کے حملے نے دو گھروں، ایک گاڑی اور گیراج میں آگ لگا دی۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ کرسک، بریانسک اور بلگورود میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جس کا مقصد حملے کے اثرات سے متاثرہ علاقوں میں مستحکم امن کی بحالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں