بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 5 ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 5 ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 5 ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 26 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کیچ، پنجگور اور ژوب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیے۔ ان آپریشنز میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ ہتھیاروں میں خودکار رائفلز، ہینڈ گرنیڈ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات پیش آئے تھے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیئے تھے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں