یونان میں ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار
یونان میں ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار
پورٹ وولوس: یونان کی مرکزی بندرگاہ پورٹ وولوس کے ساحل پر اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار ہو گئی ہیں جس سے مقامی لوگ اور ماہرین حیران ہیں۔ مقامی سٹی کونسل کے رکن کے مطابق سینکڑوں کلومیٹر تک ساحل مردہ مچھلیوں سے پُر ہو چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے شدید سیلاب کے دوران یہ تازہ پانی کی مچھلیاں سمندر میں آ گئیں تھیں اور کھارے پانی کے باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ اگر ان مردہ مچھلیوں کو جلد ہی ساحل سے ہٹایا نہ گیا تو یہ دیگر سمندری جانداروں اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
مقامی حکومت نے اس مسئلے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ساحل سے مردہ مچھلیاں ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ تاہم، اس قدر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیوں کو ہٹانا ایک بڑا چیلنج ہے۔
Load/Hide Comments