خیرپور میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک
خیرپور میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک
خیرپور : ضلع خیرپور کے علاقے اچھرو تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھیڑیا مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ روز گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا جب آسمانی بجلی بکریوں کے ریوڑ پر گر پڑی۔
متاثرہ مالک کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تقریباً 40 قیمتی گلابی نسل کی بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ اس واقعے سے نہ صرف مالک کا روزگار متاثر ہوا بلکہ اسے مالی طور پر بھی شدید دھچکا لگا ہے۔
متاثرہ مالک نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے نقصان کی تلافی کے لیے امداد فراہم کرے۔ متاثرہ مالک نے کہا کہ اس کی تمام زندگی کا دارومدار ان بکریوں پر تھا اور اس واقعے نے اسے مالی طور پر تباہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments