96 سالہ خاتون کا گاڑی کی ٹکر سے خاتون کو ہلاک کرنے کا اعتراف
96 سالہ خاتون کا گاڑی کی ٹکر سے خاتون کو ہلاک کرنے کا اعتراف
برطانیہ :برطانیہ میں ایک 96 سالہ خاتون کو گزشتہ سال گاڑی چلاتے ہوئے ایک 76 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے اور ایک 80 سالہ خاتون کو زخمی کرنے کا جرم اعتراف کرنے پر معمر ترین مجرم قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جون ملز نامی یہ خاتون صرف چند قدم ہی چل سکتی ہیں اور وہ عدالت میں وہیل چیئر پر پیش ہوئیں۔ انہوں نے عدالت میں اپنے جرم کا کھلے طور پر اعتراف کیا۔
یہ حادثہ گزشتہ سال 2 اگست کو پیش آیا تھا جب جون ملز کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور دو راہگیروں سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 76 سالہ برینڈا جوئس ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک 80 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
جون ملز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حادثے کے وقت جون ملز فوری طور پر ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
عدالت نے اس کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی ہے اور اگلے مہینے جون ملز کو سزا سنائی جائے گی۔