بین الاقوامی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے دو افراد پر فرد جرم عائد

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے دو افراد پر فرد جرم عائد

سٹاک ہوم : سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کرنے کے جرم میں دو افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سویڈش پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے متعدد مواقع پر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کے عقائد کی کھلے عام توہین کی ہے۔

سینیئر پراسیکیوٹر آینا ہینکو کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پر چار مختلف واقعات میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے اعمال نسلی اور مذہبی نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون کون ہے؟

ملزمان میں سے ایک سلوان مومیکا، عراق کے صوبہ موصل سے تعلق رکھتا ہے اور اس پر عراق میں دھوکہ دہی سمیت کئی جرائم کے الزامات ہیں۔ وہ کئی سال قبل عراق سے فرار ہو کر سویڈن میں پناہ لے چکا ہے۔ عراقی حکومت نے اسے واپس لینے کے لیے سویڈن سے درخواست کی ہے لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے ان واقعات نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنا ہے۔ مسلمان ممالک اور تنظیموں نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں اور ملزمان کو سزا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button