کوٹری میں مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کوٹری میں مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کوٹری : کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ایک مال گاڑی کی تین بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
اس حادثے کے باعث ریلوے ٹریک مکمل طور پر معطل ہو گیا ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ مال گاڑی کراچی سے ساہیوال کوئلے لے کر جا رہی تھی۔
بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد ایک دوسرے میں پھنس گئیں اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔
اس حادثے کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی تمام مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام ٹریک کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ٹریک کو جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments