عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے واضح اشارے دیکھتے ہوئے ملک کی قرضوں کی ریٹنگ میں بہتری کر دی ہے۔
موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی ڈیٹ ریٹنگ کو CAA3 سے بڑھا کر CAA2 کر دیا ہے۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط ہوگی۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اہم عوامل میں غیرملکی ادائیگیوں کیلئے ملک کی صلاحیتوں میں بہتری، آئی ایم ایف سے حالیہ قرض پروگرام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری پر غور کر رہا ہے جس سے ملک کی مالیاتی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔
Load/Hide Comments