ایکس (ٹوئٹر) سروسز دوبارہ بحال، پاکستان میں اب بھی بند

ایکس (ٹوئٹر) سروسز دوبارہ بحال، پاکستان میں اب بھی بند

امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں ایک گھنٹے کی بندش کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز بحال ہو گئیں۔

آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق اس بندش سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 36500 سے زائد شکایات رپورٹ ہوئیں۔

ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس کے استعمال میں گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سروسز استعمال کر رہے ہیں۔

Exit mobile version