لاہور میں 5نئی تحصیلوں کے قیام کی منظوری کو نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں 5نئی تحصیلوں کے قیام کی منظوری کو نوٹیفکیشن جاری

لاہور : ایک تاریخی فیصلے میں پنجاب حکومت نے لاہور میں پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس اضافے کے ساتھ لاہور اب صوبے کا سب سے بڑا شہر بن گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل ہیں۔ ان نئی تحصیلوں کے لیے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کمشنر لاہور کو رپورٹ کریں گے۔

اس سے قبل لاہور میں رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں موجود تھیں۔ نئی تحصیلوں کے قیام سے شہر کی انتظامی تقسیم میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری ترقی کے پیش نظر نئی تحصیلوں کا قیام ایک بہت ضروری قدم تھا۔ اس سے شہر کے مختلف علاقوں میں انتظامی امور کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں آسانی ہوگی اور عوام کو انصاف اور سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔

Exit mobile version