جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
دبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نئے چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخابات بلامقابلہ ہوئے اور جے شاہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا دورہ نومبر میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد جے شاہ باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
اپنے منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینے اور اسے مزید مقبول بنانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کو یکساں اہمیت دینے، کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے اور عالمی کرکٹ ایونٹس کو مارکیٹ میں مزید بلند کرنے پر زور دیا۔
جے شاہ نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کی 2028 میں اولمپکس میں شمولیت اس کھیل کے فروغ کی ایک بڑی مثال ہے۔