تیراہ میں آپریشن: 25 دہشت گرد ہلاک، 4 سپاہی شہید

تیراہ میں آپریشن: 25 دہشت گرد ہلاک، 4 سپاہی شہید

تیراہ میں آپریشن: 25 دہشت گرد ہلاک، 4 سپاہی شہید

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار جوان شہید بھی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔ ان آپریشنز کا مقصد ان دہشت گرد گروہوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔

20 اگست سے جاری ان آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کردیا ہے جن میں خوارج کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 11 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

اس آپریشن میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں